اسلام آباد: تحریک انصاف کالیول پلیئنگ کا شکوہ دور ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود ،سردار لطیف کھوسہ ، سلمان اکرم راجہ، ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے کاغذات نامزدگی قبول ہوگئے ہیں۔
این اے 128 سے شفقت محمود ،این اے122 سے سردار لطیف کھوسہ، این اے 128 سے ہی سلمان اکرم راجہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے کاغذات نامزدگی بھی قبول ہوگئے ہیں۔
پی پی 172سے اعظم خان نیازی اور بجاش نیازی کو کلین چٹ مل گئی۔ ملتان سے عامر ڈوگر، این اے 57 سےچوہدری عدنان، مری سے سردار سلیم خان کے کاغذات بھی منظور ہوگئے ہیں۔