موروثی سیاست پھر سرگرم ،سیاسی گھرانوں کے بچے  میدان سیاست  میں 

موروثی سیاست پھر سرگرم ،سیاسی گھرانوں کے بچے  میدان سیاست  میں 

لاہور:موروثی سیاست  ایک بار پھر سرگرم  ہے اور سیاسی گھرانوں کے بچے  میدان سیاست  کے میدان میں اتر آئے ہیں۔  سب سے بڑے سیاسی دنگل کی تیاری کیلئے بڑے بڑے سیاسی گھرانوں نے اپنے بچوں کو بھی میدان میں اتار ا ہے۔جنوبی پنجاب میں یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی فیملیز کے بڑوں کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور بیٹیاں بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔


یوسف رضا گیلانی کے تین بیٹے، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے بیٹا اور بیٹی بھی قسمت آزمائیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار ا ہے۔ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین ان کے بیٹے علی ترین اور بیٹی مہر ترین بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین ان کے بیٹے علی ترین اور بیٹی مہر ترین بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹوں عبدالقادر گیلانی، موسیٰ گیلانی اور علی حیدر گیلانی کو میدان میں اتارا ہے۔سابق گورنر پنجاب مصطفیٰ کھر نے بھی اپنے بیٹے محمد یار کھر کو میدان میں اتار ا ہے۔

 لودھراں سے جہانگیر ترین کو شکست دینے والے صدیق بلوچ اور ان کے دو بیٹے زبیر بلوچ اور عمیر بلوچ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

مصنف کے بارے میں