بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ الیکشن میں سویپ کرے گا، یہ چوتھی بار پھر ملک کو لوٹنے آئے ہیں :لطیف کھوسہ

09:38 AM, 31 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ الیکشن میں سویپ کرے گا، یہ چوتھی بار پھر ملک کو لوٹنے آئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ الیکشن میں سویپ کرے گا، یہ چوتھی بار پھر ملک کو لوٹنے آئے ہیں۔


لطیف کھوسہ نے کہا کہ دو سے تین کروڑ نئے ووٹرز بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتے ہیں۔ 8 فروری کا الیکشن دھرتی کو لوٹنے والوں اور دھرتی کا وقار بڑھانے والوں کے درمیان ہے۔انکا کہنا تھا کہ آپ جمہور کو حق دینے کو تیار نہیں۔ پارٹی کو نشان دینے پر تیار نہیں۔ پارٹی نشان چھین لینا ووٹر سے اس کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ کیسے شریف خاندان کے افراد کو یوں صاف کیا جارہا ہے؟ الیکشن میں آئیں ان کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ چوتھی بار پھر ملک کو لوٹنے آئے ہیں ان کو ملک لوٹنے نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں