امارات:پاکستانی فنانس آڈیٹرکی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری نکل آئی ۔متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی ی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری لگ گئی۔
انعام جیتنے والا پاکستانی شہری محمد انعام یو اے ای میں مقیم ہے، جو ایک نجی فرم میں فنانس آڈیٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری محمد انعام نے صرف 15 درہم کا ٹکٹ خریدا تھا جس کی بنیاد پر انہوں نے ایک کروڑ 50 لاکھ درہم جیت لیے ہیں۔
یاد رہے کہ یو اے ای مختلف قسم کے لکی ڈراز اور ریفلز کے حوالے سے کافی مشہور ہے، جن میں بہت ساری سکیمیں بڑی نقد رقم، لگژری کاریں، رییئل سٹیٹ اور گولڈ کے انعامات پیش کیے جاتے ہیں۔