کاغذات نامزدگی  مسترد ہونے پر اپیلیں آج سے دائر ہوں گی، انتخابی ٹریبونل 10جنوری تک فیصلہ کریں گے

 کاغذات نامزدگی  مسترد ہونے پر اپیلیں آج سے دائر ہوں گی، انتخابی ٹریبونل 10جنوری تک فیصلہ کریں گے

اسلام آباد :انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں پر اپیلیں آج سے دائر ہوسکیں گی۔ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کا عمل آج سے 3 جنوری تک جاری رہے گا۔ 

ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10جنوری تک فیصلہ کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے، عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں