سال نو ، نشے میں دھت ڈرائیور وں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی شامت  ،گرفتاری کے ساتھ ساتھ گاڑی بھی ضبط ہوگی

سال نو ، نشے میں دھت ڈرائیور وں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی شامت  ،گرفتاری کے ساتھ ساتھ گاڑی بھی ضبط ہوگی

کراچی: سال نو پر نشے میں دھت ڈرائیور وں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کراچی ٹریفک پولیس نے نئے سال کے موقع پر نشے میں دھت ہو کر ڈرائیورنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے لیے بریتھ لائزر کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔   پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ  گاڑیوں میں شراب اور منشیات لے جانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

نشے میں دھت ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو ناصرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کی گاڑیاں بھی ضبط کی جائیں گی۔پولیس نے مزید کہا کہ ایسے افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔


اس کے علاوہ کراچی پولیس کے سربراہ اور ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات پر کراچی سٹی ٹریفک پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے پالیسی بنائی ہے۔کراچی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دو روز کے لیے نافذ رہے گی اور اس دوران اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور فائر کریکر چلانے پر پابندی رہے گی۔

مصنف کے بارے میں