اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قوم کو نئے سال کی مبارک باد، کہا دعا ہے اللہ 2023 کو انسانیت کی فلاح وبہبود اور امن وخوشحالی کا باعث بنائے ۔
اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ 2022 پاکستان کیلئے ایک اور مشکل سال تھا ۔ بدترین سیلاب نے ہماری معاشی مشکلات میں اضافہ کیا ۔ سالِ نو کیلئے میرا عہد ہے کہ میں اس سال اپنا وقت اور تمام تر توانائیاں پاکستان کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے ، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے استعمال کروں گا ۔
2022پاکستان کیلئےایک اور مشکل سال تھا۔بدترین سیلاب نےہماری معاشی مشکلات میں اضافہ کیا۔سالِ نو کیلئےمیرا عہد ہےکہ میں اس سال اپنا وقت اورتمام تر توانائیاں پاکستان کےلوگوں کی تکالیف کو کم کرنے،سیلاب زدگان کی بحالی اورپاکستان کوترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنےکیلئےاستعمال کرونگا۔ pic.twitter.com/ZblAGUmSe9
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 31, 2022
انہوں نے کہا کہ 2023 میں پاکستان کو معاشی وسیاسی استحکام کی طرف لے کر جائیں گے ۔ 2022 میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا ، دعا ہے نیا سال دہشتگردی اور مہنگائی سے نجات کا سال ہو ۔
شہباز شریف نے کہا کہ نئے سال میں دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ہمہ جہت چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ نئے سال کو آنیوالی نسلوں کے بہتر مستقبل کی پائیدار بنیاد بنانے کیلئے استعمال کرنا ہوگا ۔ دعا ہے نیا سال مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو ۔
وزیراعظم کا نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت اور اہلخانہ سے اظہار ہمدردی ۔ اللہ تعالی شہدائے کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے ۔