کیتھولک مسیحیوں کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ شانزدہم انتقال کر گئے

04:27 PM, 31 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے سابق روحانی پیشوا ، پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کئی دن بیمار رہنے کے بعد چل بسے ۔

ویٹی کن سٹی نے سابق پوپ کی موت کی تصدیق کردی ۔ پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کی عمر 95 برس تھی ، انہوں نے 2005 میں 78 برس کی عمر میں پوپ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھی ، تاہم 2013 میں صحت کی خرابی کے باعث استعفیٰ دے دیا ۔

مزیدخبریں