طویل مدت کیلئے عہدے پر نہیں رہوں گا، دوسرے ٹیسٹ کیلئے باؤنسی پچ بنائیں گے: شاہد آفریدی 

02:34 PM, 31 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : قومی ٹیم  کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی  نے نیشنل اسٹیڈیم   کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے بنائی جانے والی پچ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے  پنچ بنانے سے متعلق کیوریٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا، ڈیڈ پچ ناقابل قبول ہے۔

 میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ان کے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔پلیئرز سے انفرادی بات چیت کرکے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں۔ رابطے کا کافی فقدان لگتا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے موقع دیا ہے، مجھے اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہے۔ خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل دو ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو۔  

   

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جن پچز پر ہم نے کھیلا ہے اس سے ہم آگے جا نہیں سکتے۔ہم چاہتے ہیں کہ کرکٹ آگے جائے۔پاکستان میں اچھی پچز بن سکتی  ہیں۔  میں اکیلا شو نہیں چلاتا۔  ایسی پچز سے بولرز کو کافی نقصان ہوسکتا ہے۔  دوسرے ٹیسٹ کیلئے باونسی وکٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ  پاور شیئرنگ سے آپ اور بھی زیادہ پاور فل ہوتے ہیں۔ حارث اور فخر سے خود رابطہ کرکے ان کا ٹیسٹ لیا ۔ سلیکشن کمیٹی چیِئرمین کا پلیئرز سے براہ راست ضروری ہے۔ کل بابر اعظم کا فیصلہ اچھا لگا۔ بابر اعظم ٹیم کیلِے ریڑھ کی ہڈی ہے۔ بابر کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ 

شاہد آفرید ی نے کہا کہ  اگر میں انصاف نہ کرپایا تو میرا کام مکمل نہیں ہوگا۔ میرے ہوتے ہوئے پرفارمرز کو موقع ضرور ملے گا۔ طویل مدت کیلئے سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا۔ انڈر 19 کے پلیئرز کو ایکسپوژر کیلِئے موقع دیا گیا۔ آٹھ ماہ سے قومی اکیڈمی بند پڑی ہیں۔ 

مزیدخبریں