وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے ٹویٹ پر جواب میں کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں 2 سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے؟
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی ،فارن ایجنٹ اورتوشہ خانہ چورالیکشن سےبھاگ رہا ہے، عدم اعتمادکےووٹ کاحق استعمال کرکےفارن ایجنٹ کو پارلیمان سےباہرپھینکاتھا، عمران خان بتائیں 2 سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے۔
مریم اورنگزیب نے کہاپی ٹی آئی نےپنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کرانے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟ عمران خان صرف اپنی لوٹ مار،جھوٹ اورفراڈسے کمٹڈ تھےاوراب بھی ہیں، آپ کی کمٹمنٹ صرف فارن فنڈنگ لینے،توشہ خانہ کی چوری،پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنےکی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کمٹمنٹ صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی، عمران خان نے کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے کی کمٹمنٹ کررکھی ہے ۔