مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے دوران بھی زائرین نے خانہ کعبہ کا طواف جاری رکھا۔
مسجد الحرام میں فجر کی نماز کے وقت بارش کے دوران طواف اور نماز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔وڈیوز میں زائرین کو بارش کے دوران سکون اور اطمینان کے ساتھ عبادت اورطواف میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/theholymosques/status/1608544694975488001
ذرائع کےمطابق انتظامیہ حرمین شریفین کی جانب سے بارش کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جن کے تحت 200 سے زیادہ انچارجز اور 4 ہزار کارکن تعینات تھے ، نکاسی آب کے لیے 500 سے زائد مشینیں بھی فراہم کی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔