لاہور :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا .
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر ظاہر کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم حکومت تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے،ووٹ کا حق جمہوریت کا بنیادی اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق آج بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا جسے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے چیلنج بھی کردیا ہے ۔