اسلام آباد :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوگا13پارٹیوں کےخلاف ریفرنڈم ہوگا ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کےحکم پراسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، یہ صرف الیکشن نہیں بلکہ 13پارٹیوں کےخلاف اسلام آبامیں ریفرنڈم ہوگا، انہوں نے لکھا جوعوام کےساتھ ہاتھ کرےگاوہ پچھتائے گا۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترسیلات زر،بر آمدات اورسرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے مہنگائی میں 30فیصداضافہ ہوا ہے ۔