کار حادثے کا شکار انڈین کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

10:51 AM, 31 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

گزشتہ روزکار حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ رشبھ پنت کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے ایم آر آئی کی رپورٹس نارمل آئی ہیں جبکہ چہرے پر زخموں کے باعث پلاسٹک سرجری کی گئی ہے۔

رشبھ پنت کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق پاؤں میں سوجن اور درد کے باعث  ان کے   ٹخنوں اور گُھٹنے کا ایم آر آئی آج کیا جائے گا ،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں