پی ٹی آئی کے ایم این ایز نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کر دیں

08:38 AM, 31 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی :عمران خان کے حکم پر ایم این ایز نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کر دیں ۔

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ایم این اے عطا اللہ نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی  ،سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ویڈیو بھی جاری  کردی گئی ہے ،پارٹی ذرائع کے مطابق سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کرنے والے رکن کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی  کی جائے گی ۔

 واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا کہا تھا ،  ارکان اسمبلی کو ایک ہفتے میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں