نئے سال کے آغاز پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کردی گئی

08:24 AM, 31 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پابندی کا اطلاق آج شام 6بجے سے لے کر یکم جنوری تک  ہوگا۔

 ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے دفعہ ایک سو چوالیس  کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،پنجاب پولیس  نے  لاہور،فیصل آباد، ملتان سمیت تما م بڑے شہروں میں  سکیورٹی مزید  سخت کرنے کی ہدایت  کی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر  بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے لے کر یکم جنوری تک رہے گا۔ 

مزیدخبریں