لاہور: وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان نے غریب آدمی کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کیا ہے جو حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو کو بھی بھیجیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور ڈویژن کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے کی انشورنس دی گئی ہے اور لاہور کے عوام کیلئے 30 ہزار بیڈز کی سہولت ہسپتالوں میں موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غریب آدمی کیلئے ہیلتھ کارڈ کا اجراءکیا ہے اور اب کسی کو بھی علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا، ہیلتھ کارڈ جیسا سسٹم امریکہ میں بھی موجود نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ شریف خاندان اور ان کے ملازمین کو بھی بھجوا رہے ہیں جبکہ یہ کارڈ حمزہ شہباز شریف کیساتھ ساتھ بلاول بھٹو کو بھی بھیجیں گے۔