اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ہونے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی انتھک محنت اور معاونت کا شکرگزار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سال 2021ءکے اختتام پر 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کر لیا۔
ان کا کہا تھا کہ صرف وفاقی حکومت نے 250 بلین مالیت کی ویکسین خریدی اور ویکسین خرید کر صوبوں اور عوام کو مفت فراہم کی گئی تاکہ کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جا سکے۔
انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ این سی او سی کی جانب سے انتھک محنت اور معاونت کا شکرگزار ہوں۔