لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور نے یکم جنوری 2021 تا 31 دسمبر 2021 پرائس کنٹرول کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔
ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے مطابق پرائس کنٹرول کے حوالے سے سال بھر میں 2 لاکھ 84 ہزار 683 انسپکشنز کی گئیں ۔ جن میں سے 40 ہزار 170 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جبکہ 9 کروڑ 21 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔
ڈی سی لاہور نے مزید بتایا کہ 6902 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے 9243 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 1087 مقامات کو سیل بھی کیا گیا ۔
عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اشیاء خوردنوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے ۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تبدیلی سرکار کے اس دعووں کے برعکس شہر میں روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔