لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئےبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا ، وزیر اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں سول انتظامیہ اور امن وامان سے متلق امور زیر غور آئے۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی پنجاب بھی موجود تھے۔
اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے اہم امور کے بارے میں وزیر اعظم کو بریفنگ دی جبکہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر اعلیٰ نے تعلیم ، صحت امن و امان کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نے عوامی اقدامات کے کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت جاری کر دی ۔وزیر اعظم نے عوامی اقدامات کے کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت جاری کر دی ۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور میں ہیں جہاں انہوں نے اس سے قبل قومی ہیلتھ کارڈ کی تقریب میں شرکت بھی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نے انقلابی قدم اٹھایا ہے، صحت کارڈ جیسے انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کر سکتا ہے۔ ہیلتھ کارڈ فلاحی ریاست کی جانب سب سے بڑا قدم ہے۔
وزیر اعظم نے دورہ لاہور پر گورنر پنجاب چودھری سرور سے بھی ملاقات کیی۔