اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے سال کی آمد کے موقع پر آتشبازی کو روکنے کی درخواست خارج کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ نئے سال کے موقع پر آتشبازی اور دیگر تقریبات کو کینسل کیا جائے ۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نئے سال کی آمد پر آتشبازی اور دیگر تقریبات نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں منعقد کی جاتیں ہیں اور لوگوں کو تفریح کا موقعہ فراہم کرنا چاہیے ۔
فریقین کے دلائل سنے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کی ۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی سال نو کے جشن کی تیاریاں جاری ہیں ۔ سالِ نو کے حوالے سے 31 دسمبر کی رات ریاض میں خصوصی کنسرٹ بھی ہو گا ۔ سال 2021 کے اختتام اور نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہونے والے کنسرٹ میں مقامی اور دیگر عرب گلوکار شرکت کریں گے ۔