تمام بینک 3 جنوری کو بند رہیں گے

08:55 AM, 31 Dec, 2021

لاہور:  پاکستان میں تمام بینک 3 جنوری (پیر) کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 3 جنوری 2022 کو ’بینک ہالیڈے‘ کے باعث تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک صارفین کے لئے  بند رہیں گے۔ جبکہ مرکزی بینک بھی بند رہے گا۔تاہم بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں سمیت دیگر  مالیاتی اداروں کےملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی بینک نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر اور مجاز برانچیں 30 اور 31 دسمبر کو بالترتیب 8 بجے اور رات 10 بجے تک بینکنگ اوقات میں توسیع کریں گی تاکہ سرکاری وصولیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کو ممکن بنایا جا سکے۔

مرکزی بینک کے بیان کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز کو 31 دسمبر 2021  کو اسی دن ادائیگیوں کی کلیئرنگ کے لیے رات 8 بجے خصوصی کلیئرنگ کا بندوبست کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اپنی متعلقہ شاخیں 31 دسمبر 2021 (جمعہ) کو کھلی رکھیں۔

مزیدخبریں