الیکڑک کاروں کی رجسڑیشن فیس کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

11:36 PM, 31 Dec, 2020

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے الیکڑک گاڑیوں کے فروغ کے لئے رجسٹریشن اور تجدید فیس سے استثنٰی کی منظوری دیدی۔ اس اقدام کے بعد الیکڑک کارون کی رجسڑیشن مفت ہو گی اور وزارت داخلہ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا اہم مقصد ملک میں ماحول دوست الیکڑک کاروں کو فروغ دینا ہے اور صوبائی حکومتیں بھی الیکڑک کاروں کو فروغ دینے کے لئے مراعات دے سکتی ہیں۔

تمام موٹرویز اور شاہراوں پر جلد الیکڑک کاروں شاہراوں پر جلد الیکڑک کار چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر شروع ہو جائیں گی اور تین سو کلو میٹر سے زائد طویل مسافت کیلئے بھی عوام الیکڑک کار استعمال کر سکیں گے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکڑک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور اس پالیسیوں کی وجہ سے گاڑیوں کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔ لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ماحول کے لئے الیکڑک وہیکل پالیسی اہم ہے کیونکہ بڑے شہروں میں 35 فیصد سے زیادہ فضائی آلودگی ٹریفک کے دن بدن بڑھنے کی وجہ سے ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکڑک وہیکل پالیسی سے پاکستان میں بھی جلد گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گی جبکہ موبائل کی تین بڑی کمپنیاں جلد ملک میں آپریشن شروع کر دیں گی۔ ای سی سی نے اس حوالے سے بھی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

مزیدخبریں