اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر محمد علی دورانی کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محمد علی درانی نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا اور محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمن کو حکومت سے مذاکرات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے اس نااہل حکومت کا جانا اب ملک کی ضرورت ہے۔
گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا یہ متفقہ فیصلہ کہ کسی صورت میں بھی حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں کیئے جائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کا یہ فیصلہ یے مذاکرات نہیں کریں اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف بھی پی ڈی ایم کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اس لیے کسی طرح کے بھی چھوٹے یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بالکل بے معنی ہیں کیونکہ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح سے بھی این آر او نہیں دیا جائے گا اور یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔