لاہور: پیڑول کے بعد حکومت نے عوام پر ایل پی جی کا بھی بم گرا دیا۔ فی کلو قمیت میں 16 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 187 روپے مہنگا کر دیا گیا اور اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نئے ریٹ کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 147 روپے مقرر کی گئی ہے اور نئی قیمت کا اطلاق جنوری 2021 سے ہو گا۔ خیال رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں 131 روپے فی کلو تھی اور اب
اس سے قبل حکومت نے عوام کو سال نو پر مہنگائی کا تحفہ دیا وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی اور پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہو گی۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پیڑول کی نئی قیمت اس وقت 103 روپے 69 پیسے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 108 روپے 44 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 67 روپے 86 مقرر کی گئی تھی۔