اسلام آباد ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو ٹیلی فون پر نئے سال کی مبارکباد دی ۔ جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ،کورونا وبائی لہر اور خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہری اور مثالی دوستی ہے جو خطے میں امن کی ضامن سمجھی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت اقتصاری راہداری کے دوسرے مرحلے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پرعز م ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی صدر ژی کے جلد دورہ ء پاکستان کے متمنی ہیں۔بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں پر عمل پیرا مودی سرکار، پورے ایشیائی خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری عوام کے استحصال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل رکوانے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کے حوالے سے خصوصی تبادلہ ء خیال ہوا۔