اسلام آباد،ہیپی نیو ائرنائٹ پر ہلہ گلہ پر پابندی

اسلام آباد،ہیپی نیو ائرنائٹ پر ہلہ گلہ پر پابندی
سورس: File photo

اسلام آباد،نیو ائرنائٹ کے موقع پر حکومت نے آتش بازی ،فائرنگ ، ون ویلنگ اور ہلڑبازی پر پابندی لگادی ۔ ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین کے مطابق پولیس نے سیکورٹی پلان مرتب کرلیا ہے ۔دوہزار اہلکار نیوائر نائٹ پر ڈیوٹی انجام دیں گے  ۔ تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز بڑی شاہراہوں اور اہم مقامات پر خود ڈیوٹی دیں گے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اوز چھوٹی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے  جبکہ سی ٹی ڈی کے دستے داخلی اور خارجی راستوں پر گشت کریں گے  ۔ 

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے ون ویلنگ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک کو ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کردی ۔