آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا

07:31 PM, 31 Dec, 2020

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا اور اس کے کچھ ہی دن بعد سڈنی ہاربر میں بھی نئے سال کے سلسلے میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سال نو کو منفرد انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور سڈنی ہاربر میں نئے سال کے سلسلے میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا تاہم وبا کے باعث سڈنی میں روایتی جشن نہیں ہو سکا اور انتظامیہ کی جانب سے نئے سال کے موقع پر سخت پاپندیاں عائد کی گئی ہیں اور جبکہ سڈنی کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں داخلہ اجازت نامے سے مشروط ہے۔ 

دوسری طرف دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم دنیا بھر میں وبا کے باعث نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کرتے ہوئے متعدد مقامات پر پاپندیاں عائد کی گئی ہیں۔ 

مزیدخبریں