ایک اوراداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی

07:28 PM, 31 Dec, 2020

کراچی ،معروف اداکارہ  صرحا اصغر نے شادی کرلی ۔ ویسے تو سال 2020 میں کئی مسائل نے عوام کو پریشان رکھا لیکن پاکستان میں کئی اداکاروں نےاسی سال کو شادی کے لئے منتخب کیا  اور ایسا ہی کچھ صرحا اصغر نے کیا ۔ 

گذشتہ روز اداکارہ صرحااصغر نے بھی جیون ساتھی چن لیا ۔ صرحااصغر نے اپنے انسٹاگرام  اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے نکاح کی خبر شیئر کی ۔ مداحوں نے ان کی تصاویر دیکھ کر انہیں شادی کی مبارکباد دی ۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید عروسی اور دلہا نے مہرون واسکٹ پہنی ہوئی ہے ۔ 

مزیدخبریں