کم لاگت گھروں کے لئے 5 سے 7 فیصد پر قرضے جاری کیے جائیں گے، وزیراعظم

05:18 PM, 31 Dec, 2020

اسلام آباد: حکومت نے تعمیراتی شعبے کے فکسڈ ٹیکس رجیم میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کا اعلان کر دیا اور ذرائع آمدن بتانے کیلئے بھی 6 ماہ کی چھوٹ دیدی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تعمیرات کے شعبے میں 186 ارب مالیت کے منصوبے رجسٹرڈ ہیں جبکہ ڈرافٹ کی شکل میں 116 ارب کے منصوبے ہیں۔ پنجاب میں 136 ارب کے منصوبوں کی منظوری کا عمل چل رہا ہے،  سمجھتے ہیں پنجاب سے جو معاشی سرگرمیاں جنم لیں گی جس سے ڈھائی لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی۔

انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کراچی سمیت دیگر جگہ پر بھی منصوبے شروع ہوئے ہیں اور شہروں کے نئے ماسٹر پلان بن رہے ہیں جبکہ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لئے بینک ہر ممکن تعاون کریں گے اور 5 سے 7 فیصد پر قرضے دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لئے کم لاگت تعمیراتی منصوبوں کا پیکج دیا ہے اور بینکوں نے 378 ارب روپے تعمیراتی شعبے کئے خاص طور پر مختص کئے ہیں۔ 

مزیدخبریں