لاہور:مریم نواز کی سندھ اور اسلام آباد دورے سے واپسی پر اسلام آباد موٹروے پر رک کر لوگوں سے ملاقات ،اسلام آباد سے لاہور واپسی پر مریم نواز نے بھیرہ کے مقام پر قیام کیا اور ریفرشمنٹ کیلئے چائے پیتے ہوئے لوگوں سے ملاقات بھی کی ،اس موقع پر عوام نے مریم نواز کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔
مریم نواز نے لوگوں سے سیاسی، ملکی اور مہنگائی کی صورتحال پر بات چیت کی اس دوران لوگ مہنگائی کے حوالے سے حکومت کیخلاف پھٹ پڑے،اس موقعہ پر خواتین اور بچوں نے ان کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔