عامر لیاقت نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیدی، بشریٰ اقبال کی سوشل میڈیا پر تصدیق

12:04 PM, 31 Dec, 2020

کراچی: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو طلاق دیدی ہے۔ خاتون نے اس بات کی تصدیق خود اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کی ہے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ کا نام بشریٰ اقبال ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی جانب سے مجھے طلاق دی جا چکی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میرے سابق شوہر عامر لیاقت حسین مجھے طلاق دے چکے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ موقع ہے کہ میں آج اپنے تعلقات کے بارے میں وضاحت دے سکوں۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامر لیاقت کی جانب سے طلاق میرے اور بچوں کیلئے صدمہ اور تکلیف دہ تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ کے کہنے پر یہ اقدام اٹھایا۔ تاہم یہ معاملہ میں اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے کچھ عرصہ قبل طوبیٰ نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی تھی۔ اس شرعی اقدام پر ان کی سابق اہلیہ اور بیٹی کی جانب سے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طوبیٰ کو اس سارے معاملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

عامر لیاقت کی صاحبزادی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ میرے والد نے اپنے خاندان کا دل دکھایا ہے۔ لیکن اس کے باوجود میں آپ کیلئے اور اس کیلئے جس نے ہمارا گھر برباد کیا دعاگو ہوں۔ اپنی ٹویٹ میں دعا عامر نے خود کو اجڑی ہوئی بیٹی قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں