نئے سال کے آغاز کیساتھ ہی واٹس ایپ پرانے سمارٹ فونز پر نہیں چلے گا

10:55 AM, 31 Dec, 2020

لاہور : مشہور ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی واٹس ایپ کچھ پرانے سمارٹ فونز پر نہیں چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون کے لیے آئی او ایس 9 اور اینڈرائیڈ فونز کے لیے 4 اشاریہ 3 سے نیچے کی ٹیکنالوجی والے فونز پر یکم جنوری سے واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

ان میں چند فونز پر ایپلی کیشن مکمل طور پر بند ہو جائے گی جبکہ چند فونز پر اسے اپ گریڈ کرنے کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ دنیا کی تمام مشہور ایپس وقتاً فوقتاً اپنی ایپس میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں ، جس کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

تمام ایپس کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے صارفین کو ہر گزرتے وقت کے ساتھ نئی اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مخالف ایپس کو استعمال کرنے کا سوچیں بھی نہ۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارت فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4 ایس ، آئی فون 5 اور 5 ایس ، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد از جلد آئی او ایس کا جدید ترین ورژن اپ گریڈ کرالیں یا کم از کم آئی او ایس 9 تو ضرور کروا لیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وپ واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہو رہا ہے اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں