راولپنڈی: بھارتی فوج ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ دشمن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبپ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کیساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے سپاہی فضل الہٰی شہید ہوئے۔ پاک فوج کی طرف سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔
بھارتی سائیڈ پر بھاری جانی اور مالی نقصانات کی ٹھوس اطلاعات ہیں۔ اسکے علاو بھارتی فوج کی طرف سے کوٹ کٹیرا سیکٹر میں بھی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا جبکہ ہاٹ سپرنگ سیکٹر میں پاک فوج نے ایک بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔