وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب روپے کا ریلیف پیکچ دے دیا

وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب روپے کا ریلیف پیکچ دے دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب روپے کا ریلیف پیکچ دے دیا، 7 جنوری 2020 سے عمل درآمد شروع ہوگا، عمران خان ریلیف پیکچ کا افتتاح کریں گے۔


تفصیلات  کے مطابق ، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ریلیف پیکچ کو حتمی شکل دینا شروع کر دی، پیکچ کے تحت آٹے، گھی، چینی، دالوں، چاول پر سبسڈی دی جائیگی، ریلیف پیکچ کا اطلاق ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگا۔ پیکچ کی کامیابی پر توسیع ہوسکے گی۔

چند روز قبل ہی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ایک بار پھر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، دالیں 27 روپے، چاول 25 روپے فی کلو گرام تک جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 80 روپے مہنگا کر دیا تھا۔