کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانون مزید سخت کرنیکا فیصلہ

02:03 PM, 31 Dec, 2019

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف اہداف پر پیشرفت رپورٹ دینے کی ڈیڈ لائن قریب آ گئی۔ کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق قانون ابتدائی طور پر آرڈیننس کی شکل میں نافذ ہو گا، آرڈیننس کو بجٹ میں قانون کی شکل دے دی جائے گی اور قانون کا مقصد کیش کورئیرز کے ذریعے کرنسی کی اسمگلنگ روکنا ہے۔ کیش کورئیرز کیخلاف ایکشن ایف اے ٹی ایف کا ہدف ہے اور کم وقت میں ہدف حصول کیلئے قانون پارلیمنٹ میں نہیں لایا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ آرڈیننس 8 جنوری 2020 سے پہلے لائے جانے کا امکان ہے۔ ایف اے ٹی ایف کو 8 جنوری تک 150 سوالات کے جوابات کی رپورٹ دینا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے سوالات میں کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے سوال بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں