لاہور: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی اور ہماری تصویریں ایڈٹ کی جا رہی ہیں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں.نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی اور نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں۔ البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں اور معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں اور ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریکِ انصاف میں شامل ہے۔
حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں اور عمران خان کی فین ہوں۔ میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔