ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، خاتون شہید، 9 شہری زخمی

11:34 PM, 31 Dec, 2018

راولپنڈی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر ایک خاتون شہید جبکہ 9 شہری زخمی ہو گئے، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

سال 2018ء کے آخری روز بھی بھارتی جارحیت تھم نہ سکی۔ لائن آف کنٹرول کے شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 9 شہری زخمی ہوئے، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے علی الصبح وادی نیلم میں شہری آبادی کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ کے دوران سول آبادی پر ماٹر گولے بھی داغے گئے۔

بھارتی جارحیت سے دو خواتین اور تین بچے زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 2018ء میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر 3000 سے زائد مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

مزیدخبریں