پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولز کی تعطیلات میں اضافہ

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولز کی تعطیلات میں اضافہ
کیپشن: image by facebook

لاہور:پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت نے سکولوں  کی موسم سرما کی چھٹیوں میں چھ جنوری تک توسیع کر دی ۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق دھند اور سردی کے باعث موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعطیلات چھ جنوری تک بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تمام تعلیمی ادارے 7 جنوری کو کھلیں گے۔ تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو چھ جنوری تک بند رکھا جائے۔