جاسوسی کا الزام ، روس نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا

09:45 PM, 31 Dec, 2018

ماسکو : روسی سیکیورٹی فورسز نے جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری کو حراست میں لے لیا ، امریکی شہری کی شناخت پال ویہلن کے نام سے کی گئی ہے ۔

روس کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے ابھی تک امریکی شہری کے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اگر امریکی شہری پر جاسوسی کا الزام ثابت ہو گیا تو انہیں دس سے بیس برس قید بامشقت کی سزا ہو سکتی ہے ۔

امریکی حکومت کی جانب سے اپنے شہری کی گرفتاری اور جاسوسی کے الزامات کے بعد کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے ۔

مزیدخبریں