نیویارک : ناسا کا خلائی جہاز پراسرار سیارچے کے قریب پہنچ گیا ہے ، یہ سیارہ زمین سے ساڑھے چھ ارب کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اگر نئے افق اس کے پاس سے گزرا تو یہ نظام شمسی کا سب سے دور پایا جانے والا سیارچہ ہوگا جس کے قریب پہلی مرتبہ انسان کا بنایا ہوا کوئی جہاز پہنچنے میں کامیاب ہوگا ۔
سیارے کا زمین سے فاصلہ اتنا دور ہے کہ وہاں سگنل پہنچنے میں چھ گھنٹے آٹھ منٹ کا وقت لگتا یے ، جہاز سیارچے کے متعلق تمام ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ اس کی تصاویر بھی لے گا ۔
اس کی رفتار چودہ کلو میٹر فی سکینڈ ہوگی، مشاہدات مکمل کرنے کے بعد جہاز زمین پر واپس آئے گا جس کے بعد تمام ڈیٹا اکٹھا کر لیا جائے گا ، امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے سائنسدان اس ایجاد پر انتہائی خوش ہیں ۔
ناسا کے پروفیسر ایلن سٹرن نے بتایا کہ تحقیق میں شامل ٹیم کے تمام ارکان جہاز کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ جہاز کے دور افتادہ مقامات پر سفر کے دوران بہت سی دلچسپ چیزیں سامنے آئی ہیں جن کے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں گی ۔