سانفرانسیسکو: واٹس ایپ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کا نیا ورژن مختلف ڈیوائسز اور آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرنا چھوڑ دیتا ہے.
2019 میں واٹس ایپ کا نیا ورژن آئی او ایس7، اینڈرائیڈ 2.3.7 اور نوکیا 40 سیریز کے سمارٹ فونز کو سپورٹ نہیں کرے گا۔نوکیا 40 سیریز کے صارفین واٹس ایپ پر نیا اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود اکاؤنٹ کے کچھ فیچرز کسی بھی وقت کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں۔
جب ہم 2009 میں واٹس ایپ استعمال کرتے تھے تو یہ آج کی نسبت بالکل مختلف نظر آتی تھی۔ کیونکہ ایپل ایپ سٹور کو لانچ ہوئے چند ماہ ہوئے تھے اور اس وقت بکنے والے تقریبا 70 فیصد سمارٹ فونز میں نوکیا اور بلیک بیری کے آپریٹنگ سسٹم تھے۔
تاہم صارفین ان موبائل ڈیوائسز میں واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے، جیسا کہ نوکیا ایس 40 جو کہ کمپنی کی مڈ ٹرائر ڈیوائس ہے۔ ان میں نوکیا آشا 201، آشا 205، آشا 210، آشا 230، آشا 501، آشا 502، آشا 503، نوکیا 206، نوکیا 301 اور نوکیا 515 وغیرہ شامل ہیں۔
نوکیا ایس 40 سے کم والے موبائل فونز پر واٹس ایپ 31 دسمبر 2018 کو کٹ آف کر دیا جائے گا جبکہ اینڈرائیڈ 2۔3۔7 اور اس سے پہلے کی تمام ڈیوائسز فروری 2020 اور آئی او ایس 7 اور اس سے پرانی ڈیوائسز بھی فروری 2020 تک چلیں گی۔