ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکٹر نے بگ باس 12 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

07:41 PM, 31 Dec, 2018

ممبئی:اداکارہ دپیکا کاکڑ نے بگ باس 12 کا میدان مار لیا ، گرینڈ فنالے میں شو کے میزبان سلمان خان نے فاتح کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکڑ نے بگ باس 12 میں میدان مار لیا ہے ، گرینڈ فنالے میں تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں دپیکا ، سری ناتھ اور دیپک شامل تھے۔

گرینڈ فنالے کے دوران فاتح کے اعلان سے قبل میزبان سلمان خان نے امیدواروں کو موقع دیا کہ وہ بیس لاکھ روپے کی رقم کے ساتھ شو چھوڑ کر گھر جا سکتے ہیں ۔

اس آفر سے امیدوار دیپک نے فائدہ اٹھایا اور مطلوبہ رقم لے کر شو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔اب دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں دپیکا کاکٹر اور سری سانتھ شامل تھے ۔

گرینڈ فنالے میں میزبان سلمان خان نے دپیکا کاکٹر کو فاتح قرار دیا جبکہ سری سانتھ شو میں رنرز اپ قرار پائے ، شو کے اختتام پر سلمان خان نے بالی ووڈ کے گانوں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ۔

مزیدخبریں