سام سنگ سستے ترین مگر بہترین فیچرز والے سمارٹ فون جنوری میں متعارف کروائے گا

07:40 PM, 31 Dec, 2018

لاہور: سام سنگ M سیریز کے نئے سمارٹ فونز   جنوری 2019 میں متعارف کروائے گا،کمپنی درمیانے بجٹ والے صارفین کے لیے اس سیریز  کے سمارٹ فون پر کام کر رہی ہے۔ 

ان سائیڈر اور  بینچ مارک کے مطابق، سام سنگ نے M سیریز کے سمارٹ فونز   کی منظوری دی تھی جس میں سام سنگ درمیانے بجٹ کے سمارٹ فونز لانچ کرے گا۔ M سیریز کے فونز  کو  A سیریز کے متبادل کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔ 

M  سیریز کے بارے  میں دستیاب معلومات بہت کم ہیں لیکن اس کے کچھ  فیچرز، رنگ، قیمت اور دیگر معلومات حاصل کر لی گئی ہیں، اس کا نام ایم 20 ہے  جو کہ ایم سیریز کا پہلا سمارٹ فون ہو گا۔ ایم 20 یا  ایم 2 میں لو اینڈ ایکسنوز پروسسیسر ، 3 جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج ہے، اس کا نیرو بیزل ڈیزائن اور  بڑی ایل سی ڈی ہے۔ 

 آئی اے این ایس کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق، سام سنگ ایم سیریز کے تین سمارٹ فونز اگلے ماہ انڈیا میں لانچ کیے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ درمیانے بجٹ کے یہ فون پاکستان، چین اور ہمسایہ ممالک میں آئیں گے۔

ان سائیڈر نے  دعویٰ کیا ہے کہ ایم سیریز کے تین سمارٹ فونز میں کچھ ایسے فیچرز ہیں جو اس سے پہلے کسی سمارٹ فون کمپنی نے متعارف نہیں کروائے مگر  اصل حقیقت فون آنے پر ہی معلوم ہو  گی۔ 

مزیدخبریں