کراچی: نیو ائیر نائیٹ کے پیش نظر سمندر پر جانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ سی ویو جانے والے راستوں پر سڑک کنارے کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں۔سال نو کی خوشی کراچی والے ذرا احتیاط سے منائیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ سال کی پہلی رات جیل میں گزارنی پڑ جائے۔ نیو ائیر نائیٹ کے پیش نظر سمندر پر جانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
سی ویو جانے والے راستوں پر سڑک کنارے کنٹینر رکھ دیئے گئےاور رات 12 بجے سے قبل کنٹینر رکھ کر سی ویو جانیوالے راستے بند کر دیئے جائیں گے۔ منچلے نوجوان بغیر سائلنسر یا کٹے ہوئے سائلنسر والی موٹر سائیکل چلانے سے گریز کریں۔
کراچی پولیس چیف نے بھی نیو ائیر پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
شہریوں نے سال نو پر صوبائی حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ٹریفک پولیس نے ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشوں کی آسانی کے لیئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
پی آئی ڈی سی چوک سے ٹریفک کو ضیاءالدین برج ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔ بلاول چورنگی سے بحریہ انڈر پاس کی جانب جانے والی شاہراہ پر بھی کینٹنر لگائے جائیں گے۔