ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں ۔
یکم جنوری 1978 کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک قصبے میں پیدا ہونے والی ودیا بالن نے شوبز کیرئیر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور میوزک وڈیوز سے کیا۔ بالی ووڈ میں انہوں نے اپنا ڈیبیو2005میں فلم پری نیتا سے کیا، جس کے بعد انہیں کامیابیاں ملتی چلی گئیں۔
اس دوران انہوں نے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔