شاہ رخ خان اور سلمان خان نے فلم ”کرن ارجن“ کے لمحات کی ویڈیو شیئر کردی

12:59 PM, 31 Dec, 2018

ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان نے 1995ءمیں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ”کرن ارجن“ کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے،جس میں دونوں اداکاروں کو فلم ”کرن ارجن“ دیکھتے ہوئے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

13جنوری 1995ءکو ریلیز ہونے والی فلم”کرن ارجن“ کی ہدایات راکیش روشن نے دی تھیں جس میں ریکھا،شاہ رخ خان ، سلمان خان،امریش پوری،کاجول،ممتا کلکرنی اور جونی لیور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“،” ہم تمھارے ہیں صنم“ اور ” ہر دل جو پیار کرے گا“ میں بھی ایک اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزیدخبریں