ریاض : سعود ی عرب کو آپریٹو ہیلتھ سنٹر انشورنش کے حکام نے اپنے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ میڈیکل انشورنس میں دانتوں کے علاج کے تحت دانت نکلوانا ،صفائی کروانا اور فلنگ شامل ہیں ۔
تاہم کونسل نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اس بات کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ مصنوعی دانت لگوانا یا دانت بنوانا یا کسی بھی طرح کے دانتوں کے برج لگوانا یا دانتوں کی ٹیڑھ دور کروانا میڈیکل انشورنس میں شامل نہیں ہے ۔
انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ضمن میں میڈیکل انشورنس کے لیے کسی بھی قسم کی درخواست نہ دیں ، تاہم دیگر دانتوں کی وجوہات جن کی اجازت دی گئی ہے ان کی میڈیکل انشورنس کے لیے وہ باقاعدہ درخواست دے کر اپنے واجبات حاصل کر سکتے ہیں ۔
سعودی عرب میں دانت لگوانا میڈیکل انشورنس سے خارج کر دیا گیا
10:36 AM, 31 Dec, 2018