قادر خان کینیڈا کے اسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں، بیٹا

08:42 AM, 31 Dec, 2018

ممبئی: اداکار قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے بعض بھارتی ویب سائٹس پر خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتقال کی خبر بے بنیاد ہے۔ قادر خان کینیڈا کے اسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 81 سال کے قادر خان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور ڈاکٹرز نے قادر خان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔

اس سے قبل کئی بھارتی ویب سائٹس نے قادر خان کا انتقال ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ معروف اداکار قادر خان طویل عرصہ بیمار ہیں اور چند سال قبل قادر خان کے گھٹنوں کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

قادر خان نے سینکڑوں بھارتی فلموں میں کام کیا اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا۔ وہ ایک ورسٹائل فنکار ہیں۔

مزیدخبریں