ایک ایسا ملک جو پچھلے سال کے برتن توڑ کر نئے سال کا آغاز کرتا ہے

08:52 PM, 31 Dec, 2017

آنے والا سال یقیناً ہر ایک کے لیے خوشیوں، امنگوں اور آرزوئوں سے بھر پور ہو تا ہے، کیوںکہ اگر جانے والا سال غلطیوں، پچھتاوؤں اور مایوسیوں کا سال تھا تو آنے والا سال اس کے بالکل برعکس بھی ہو سکتا ہے۔ چناںچہ پچھلے سال کی نحوستوں اور مایوسیوں سے بچنے کے لیے سال کی آمد کو دنیا کے کئی ممالک بڑے عجیب وغریب طرح مناتے ہیں۔ ڈنمارک ایک ایسا ملک ہے جس میں منفرد انداز سے نئے سال کا آغاز کیا جاتا ہے۔ڈنمارک میں لوگ خصوصی طور پر نئے سال کی آمد سے قبل اپنے رشتے داروں اور دوست احباب کو دعوت دیتے ہیں۔ اس دعوت میں رنگ ڈانس کیا جاتا ہے اور ڈانس کے اختتام پر خصوصی طور پر منگوائی گئی پلیٹوں اور گلاسوں کو ایک دوسرے پر پھینکا جا تا ہے۔

اس کے علاوہ ڈنمارک کے رہائشی نئے سال کی آمد کا ایک قدیم تہوار بھی مناتے ہیں۔ اس تہوار کے لیے دوست احباب اور رشتے داروں کے علاوہ ملنے جلنے والے منتخب کردہ کسی ایک فیملی کے گھر پر جمع ہوتے ہیں اور اکتیس دسمبر کی رات بارہ بجنے سے پانچ منٹ پہلے یہ تمام افراد کرسیوں پر ایک دوسر ے کا ہاتھ پکڑکر کھڑے ہوتے ہیں اور جیسے ہی گھڑی بارہ کا ہندسہ عبور کرتی ہے، یہ سب افراد ایک ساتھ ہی کرسیوں سے چھلانگ لگا دیتے ہیں۔

ایسا کرنے کا مقصد بدقسمتی کو پیچھے دھکیلنا اور نئے سال کی خوش قسمتی کو خوش آمدید کہنا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں